• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ ایکسائزمیں 3ای ٹی اوزسمیت7 افسران کے تقرروتبادلے

لاہور (نیوزرپورٹر)ڈی جی ایکسائز سہیل شہزاد نے لاہور کے 3 ای ٹی اوز سمیت 7 افسران کےتقرر و تبادلے کردیئے۔ محمد سلیم بٹ کو ای ٹی اوعلی کمپلیکس ریجن سی لاہور ، محمد طارق بٹ کو موٹر رجسٹریشن اتھارٹی ون ریجن سی لاہور اور محمد علی خان کو ای ٹی او ڈی وی آر ایس لاہورتعینات کردیا ہے۔ڈیٹا انٹری آپریٹر کاشف کلیم کو ریجن سی رپورٹ کرنے کا حکم اور انسپکٹر طارق حسین کو خوشاب جبکہ یونس کمبوہ کو ریجن سی لاہور اور اختر حسین کی خدمات ای ٹی او مظفرگڑھ کے سپرد کر دی گئیں۔
تازہ ترین