• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک لبیک یا رسول اللہ کے زیر اہتمام علماء کنونشن کا انعقاد

لاہور ( خبرنگارخصوصی) تحریک لبیک یا رسول اللہ کے زیر اہتمام مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور میں علماء کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے علماء کنونشن کا اعلامیہ بیان کرتے ہوئے کہاکہ یکم فروری کو ایوان اقبال لاہور میں تاریخی محبت اہل بیت سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا۔ محبت اہل بیت سیمینار خاندان رسولؐ کی عظمتوں کو اُجاگر کرنے کے لحاظ سے تاریخی کردار ادا کرے گا۔انہوں نے کہاکہ سیمینارمیں محبت اہل بیت کی فرضیت، صحت،عظمت، اہمیت اور افادیت پر تفصیلی دلائل پیش کیے جائیں گے۔ علماء کنونشن میں علامہ فرمان علی حیدری، صاحبزادہ محمد مرتضی علی ہاشمی، مولاناعبدالغفار گجر، مفتی محمد فیضان جلالی، مفتی محمد اشفاق جلالی، مولانا محمد صدیق مصحفی جلالی، مولانا محمد عبدالکریم جلالی، مولانا محمد عرفان جلالی، مولا نا محمد جمیل بیگ جلالی، مولانا محمد ذوالفقار علی جلالی و دیگر نے شرکت کی۔
تازہ ترین