• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی لاہورآج مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرے گی

لاہور(سپیشل رپورٹر ) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمان چن کی قیادت میں آج سہ پہردو بجے لاہور پریس کلب کے باہر مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہو گا، جس میں پارٹی کارکنوںکی بڑی تعداد شریک ہو گی ۔لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا کہ مہنگائی آٹھ سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جبکہ حکومت خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں مہنگائی کی وجہ سے عوام خودکشی پر مجبور ہیں۔پیپلز پارٹی عوام پر ہونے والی ناانصافی پر خاموش نہیں رہے گی۔ تحریک انصاف کی حکومت ناکام ہو گئی اورعوام کے مسائل میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین