ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن شان الحق نے چیف آفیسر تحصیل کونسل جلالپور پیروالا اشفاق حسین کو ملتان میں میٹرو پولیٹن آفیسر (ریگولیشن ) کا اضافی چارج دینے کے احکامات جاری کردیئے ہیں اس ضمن میں کمشنر ملتان نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن ملتان میں میٹرو پولیٹن آفیسر (ریگولیشن ) کی سیٹ گذشتہ دو ماہ سے خالی تھی جس کے باعث ریگولیشن کے امور شدید متاثر ہو رہے تھے۔