• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممبر مارکیٹ کمیٹی کو ریٹ لسٹ روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کرنیکی ہدایت

راولپنڈی (نمائندہ جنگ )ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) انوارالحق نے سبزی و فروٹ منڈی اسلام آباد کا دورہ کیا- دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے سبزی و فروٹ کی بولی کی نگرانی کی اور قیمتوں کا جائزہ لیا- ڈپٹی کمشنر نے ممبر مارکیٹ کمیٹی کو ہدایت کی کہ بولی کا جائزہ لے کر قیمتوں کے تعین کے بعد ریٹ لسٹ کو روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کیا جائے تاکہ عام مارکیٹ میں اشیائے خورد و نوش کی خرید و فروخت کے وقت مقررکردہ قیمتوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جاسکے - اس موقع پر ڈپٹی کمشنر انوارالحق نے کہا کہ عوام کو معیاری اور سستی اشیائے خورد و نوش کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے- انہوں نے کہا کہ مصنوعی قلت کے ذریعے مہنگائی کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور کسی بھی دکاندار کے خلاف قیمت ایپ پر موصول ہونے والی شکایات پر کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے- انہوں نے کہا کہ سبزی و فروٹ منڈی کے دورے کا مقصد قیمتوں کا جائزہ لے کر عام مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر عمل درآمد یقینی بنایا ہے- ڈپٹی کمشنر انوارالحق نے کہا کہ حکومت عوام کو ہر ممکنہ سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے-
تازہ ترین