• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک بحالی بی ایم سی کا احتجاج 31 ویں روز میں داخل ہوگیا

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)تحریک بحالی بی ایم سی کا احتجاج 31 ویں روز میں داخل ہوگیا ہفتہ کو احتجاج مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین تحریک بحالی بی ایم سی حاجی عبداللہ خان نے کہا کہ مبینہ طور پر انتظامیہ کی ایماء پر ایک ڈاکٹر ملازمین پر کیچڑ اچھال رہاہے ہم نے پہلے بھی کہا تھا کہ ملازمین اور طلباء کو دست گریباں کرانے کی کوشیں کی جارہی ہیںاس طرح سے حالات مزید خرابی کی طرف جاینگےبے بنیاد الزامات لگاکر ملازمین کی کردار کشی کی مذمت کرتے ہیں ملازمین و طلباء پر الزامات لگانے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتے ہیں بی ایم سی بحالی چند لوگوں کا نہیں بلکہ تمام ملازمین اور طلباء کا مسئلہ ہے ہم ادارے میں غیر قانونی تعیناتیوں اور اقدامات کو سامنے لائینگے تنظیم کی جانب سے جلد پریس کانفرنس کے ذریعے سے اصل حقائق سامنے لاینگے بی ایم سی ورکرز ایسوسی ایشن کے صدر میر زیب شاہوانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 30 جنوری کو مکمل تیاری کے ساتھ احتجاج کریں گے بی ایم سی کی بحالی میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی 1400 ملازمین کو خود مختار ادارے میں ضم کرکے غیریقینی کا شکار کردیا گیا ہے بی یو ایم ایچ ایس ایکٹ 2017 پر ہم پرامن احتجاج کررہے ہیں۔ 
تازہ ترین