پاکستان سمیت دنیا بھر میں جذام کا عالمی دن 26 جنوری یعنی آج کے دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد دنیا بھر میں موذی مرض جذام کی روک تھام اور اس کے بارے میں شعور و آگاہی پیدا کرنا ہے۔
جذام یا کوڑھ ایک مہلک مرض ہے جس کے شکار مریضوں کے ہاتھ اور پاؤں متاثر ہوتے ہیں، اس دن کے انعقاد کا مقصد جذام کے مریضوں کی بحالی اور معاشرے میں ان کے خلاف امتیازی برتاؤ کا خاتمہ ہے۔
اس مرض کی ابتدائی علامات میں ہلکا سفیدی یا سرخی مائل دھبہ جس میں خارش اور چھونے کا احساس نہ ہو شامل ہے جبکہ بازوؤں اور ٹانگوں کی نسوں میں درد کا احساس ہو تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔
ماہرین کہتے ہیں کہ جذام کی جلد تشخیص اور مناسب علاج سے مریض معذوری سے بچ سکتا ہے۔