• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم سے پی ٹی آئی پنجاب کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات

وزیراعظم سے پی ٹی آئی پنجاب کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات


وزیراعظم عمران خان سے پی ٹی آئی کے پنجاب سے منتخب ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی۔

پی ٹی آئی ارکان اسمبلی نے وزیر اعظم کو اپنےحلقوں میں عوام کے سماجی و ترقیاتی مسائل کے حل میں مشکلات سے آگاہ کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ ہم ہرگز دباؤ میں نہیں آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم کل کراچی آئیں گے

عمران خان نے کہا کہ ہمیشہ چیلنجز کا سامنا کیا ہے اور انشاءاللّٰہ آئندہ بھی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایک منظم مافیا معاشرے میں حکومت کے خلاف منفی تاثر کو فروغ دے رہا ہے، یہ وہی عناصر ہیں جو دہائیوں سے مذموم مقاصد کے لیے عوام کو گمراہ کر رہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہماری انتظامی تبدیلی کو ناکام بنانےکے لیےجان بوجھ کر افراتفری کی باتیں کی جاتی ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ پہلی بار بڑے جرائم پیشہ عناصر اور قبضہ مافیا قانون کی گرفت میں آئے ہیں۔

اس سے قبل  وزیراعظم سے وزيراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی جس میں پنجاب کی مجموعی صورتحال کے علاوہ عوام کو سہولتوں کی فراہمی اور ترقیاتی امور پر گفتگو کی گئی۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ عام آدمی کو ریلیف پہنچانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے، قبضہ مافیا، منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں سے سختی سے نمٹا جائے۔

عمران خان کا  وزیر اعلیٰ پنجاب کو ہدایت دیتے ہوئے کہنا تھا  کہ صوبے کے عوام کو ریلیف دینے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے جبکہ صوبائی وزراء اپنے محکموں میں گڈ گورننس کو یقینی بنائیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ قبضہ مافیا، منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں سے سختی سے نمٹاجائے، انہیں کسی صور ت نہیں چھوڑا جائے۔

تازہ ترین