• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان کی لاہور آمد، اہم فیصلوں کا امکان

وزیراعظم عمران خان کی لاہور آمد، اہم فیصلوں کا امکان


وزیر اعظم عمران خان لاہور پہنچ گئے، خیبر پختونخوا کے بعد پنجاب میں بھی اہم فیصلوں کا امکان ہے۔

وزيراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیر اعظم سے ملاقات کی جس میں پنجاب کی مجموعی صورتحال کے علاوہ عوام کو سہولتوں کی فراہمی اور ترقیاتی امور پر گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ عام آدمی کو ریلیف پہنچانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے، قبضہ مافیا، منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں سے سختی سے نمٹا جائے۔

عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کے عوام کو ریلیف دینے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے جبکہ صوبائی وزراء اپنے محکموں میں گڈ گورننس کو یقینی بنائیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ قبضہ مافیا، منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں سے سختی سے نمٹاجائے، انہیں کسی صور ت نہیں چھوڑا جائے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نے تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کا آج ایوان وزیراعلیٰ میں اجلاس طلب کیا ہے، جہاں وہ پی ٹی آئی کے ارکان صوبائی اسمبلی سے بھی الگ ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد بھی ملاقات کریں گی۔

تازہ ترین