• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ اور اسپیکر بلوچستان کے درمیان معاملہ حل ہوگیا،چیئرمین سینیٹ

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ جام کمال اور اسپیکر بلوچستان اسمبلی میرعبدالقدوس بزنجو کےد رمیان معاملہ حل ہوگیا ہے ۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور وزیر دفاع پرویز خٹک نے بلوچستان حکومت کے اختلافات ختم کرادیے ہیں۔

بلوچستان حکومت میں اتحادیوں کے تحفظات کےحوالے سے چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی اور وزیر دفاع نے اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو اور ان کے ساتھیوں کو راضی کرلیا۔

مشترکہ نیوز کانفرنس میں چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ اب بلوچستان اسمبلی اور حکومت کےد رمیان کوئی مسئلہ نہیں ہے ،جام کمال ہی صوبے کے وزیراعلیٰ رہیں گے۔

پرویز خٹک نے کہاکہ پنجاب اور بلوچستان میں اتحادیوں کے تحفظات دور کر دیے گئے ہیں، پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کی تحریک انصاف میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی حکومت کو اتنے مسائل نہیں ہیں جتنے میڈیا بیان کررہا ہے ۔

اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کےمسائل حل کرنا چاہتی ہے جس کے لیے ہماری تجاویز کو اہمیت دی گئی ہے، امید ہے معاملات کو جلد حل کر لیا جائے گا۔

تازہ ترین