گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) دھلے کے علاقہ میں دو موٹر سائیکل سواروں نےفائرنگ کر کے تاجر کو بے دردی کیساتھ قتل کر دیا ہے ، 5بچوں کا باپ تاجر عبدالحمید اپنے کام سے فارغ ہو کر گھر جارہا تھا کہ گندہ نالہ پاسبان پل کے قریب دو موٹر سائیکل سواروں نےفائرنگ کر کے عبدالحمید کو قتل کر دیا جس سے وہ ہلاک ہو گیا، واقعہ کیخلاف گوجرانوالہ کے تاجر برادری نے احتجاج کرتے ہوئے غم و غصہ کا اظہار کیا ،ورثاء نے بتایا کہ ہمارے والد کو ڈاکووں نے ڈکیتی مذاحمت پر فائرنگ کر کے قتل کیا ہے،پولیس نےنامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔