• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

میری بیوی ہندو، میں مسلمان اور میرے بچے ہندوستان ہیں، شاہ رخ خان

میری بیوی ہندو، میں مسلمان اور میرے بچے ہندوستان ہیں، شاہ رخ خان


کراچی (نیوز ڈیسک) بالی وڈ کے مشہور اداکار شاہ رخ خان نے حال ہی میں ٹی وی پر ایک ریالٹی شو کے دوران اپنے خاندان کے مذہب سے متعلق جو بیان دیا ہے اس پر سوشل میڈیا میں کافی بحث ہو رہی ہے۔

اسٹار پلس پر نشر ہونے والے رقص کے ایک ریالٹی شو ’ڈانس پلس‘ میں انھوں نے کہا: ’ہمارے خاندان میں ہم نے کبھی ہندو اور مسلمان ہونے پر کوئی بات نہیں کی ہے۔ میری بیوی ہندو ہیں، میں مسلمان ہوں اور ہمارے بچے ہندوستان ہیں۔‘

شاہ رخ خان نے اس شو میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی تھی۔ 

شو کے دوران ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا ، ʼکئی بار بچوں کے اسکول میں مختلف فارمز میں یہ معلومات داخل کرنی ہوتی تھی کہ ان کا مذہب کیا ہے؟ 

جب میری بیٹی چھوٹی تھی اس نے ایک دن مجھ سے آکر پوچھا کہ ہمارا تعلق کس مذہب سے ہے؟ تو میں نے لکھوایا کہ ہم انڈین ہیں۔ 

ہمارا کوئی مذہب نہیں ہے اور ہونا بھی نہیں چاہیے۔‘شاہ رخ خان کی اس بیان کی سوشل میڈیا پر کافی تعریف ہورہی ہے۔

بعض افراد کا کہنا ہے کہ ان کا یہ بیان ملک کے لیے باعث فخر ہے۔ 

جبکہ بعض افراد ان پر تنقید کر رہے ہیں کہ پورے ملک میں شہریت کے قانون سے متعلق جو مظاہرے ہو رہے ہیں اس پر وہ ابھی تک خاموش ہیں۔  

تازہ ترین