• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشیائے خورونوش کے فقدان نے عوام سے روٹی چھین لی، مصطفیٰ کمال

اشیائے خورونوش کے فقدان نے عوام سے روٹی چھین لی، مصطفیٰ کمال 


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے قول و فعل میں تضاد ہے،پہلے لوگ روٹی پیاز یا پانی کیساتھ بھی کھا لیتے تھے لیکن عمران خان کے دور حکومت میں بے روزگاری، مہنگائی کی حد سے بڑھتی شرح اور اشیائے خورونوش کے فقدان نے عوام سے روٹی ہی چھین لی ہے۔ لاڑکانہ والوں کو ان کے دن پھرنے کی نوید سنا دی۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے پاکستان ہائوس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ ملک میں کوئی کام رشوت کے بغیر نہیں ہورہا، رشوت کے ریٹ مزید بڑھ گئے ہیں۔

تازہ ترین