پشاور(نمائندہ جنگ)وزیر اعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ محمد شہزاد ارباب نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد طورخم 24گھنٹے آپریشنل کرنے سے دو نوں ممالک کے درمیان ایکسپورٹ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ 3ماہ میں 50ملین روپے کی ایکسپورٹ بڑھی ہے جس کے بعد حکومت نے چمن اور تفتان بارڈر کو بھی 24گھنٹے کھلا رکھنے کافیصلہ کیا ہے ۔