• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سبسڈائزڈ گندم چوری کرکے آڑھتیوں کو فروخت کرنیوالے 200فلور ملز مالکان کیخلاف کارروائی کا حکم

لاہور(آصف محمود ) محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے کے مختلف اضلاع میں حکومت کی سبسڈائزڈ گندم چوری کرکے آڑھتیوں کو فروخت کرنے والے 200سے زائد فلور ملز مالکان کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا ۔ یہ احکامات خفیہ ایجنسی کی رپورٹ موصول ہونے پر دیئے گئے ہیں جس میں انکشاف ہوا ہے کہ پنجاب میں محکمہ خوراک کے گوداموں سے فلور ملز کوسبسڈائزڈ ریٹ پر گندم سپلائی کی جا رہی ہے لیکن طے شدہ کوٹہ کے مطابق یہ فلور ملز مارکیٹ میں آٹا سپلائی نہیں کر رہیں۔ رپورٹ کے مطابق فلور ملز مالکان یہ سبسڈائزڈ گندم غلہ منڈیوں میں آڑھتیوں کو بیچنے کے علاوہ دوسرے صوبوں کو سمگل کررہے ہیں۔ فلور ملز صرف کاغذوں کی حد تک دکھانے کیلئے آٹا مختلف کریانہ سٹوروں اور آٹا ڈیلروں کو بیچا گیا ظاہر کر رہی ہیں جبکہ در حقیقت حکومت سے سبسڈائزڈ گندم لے کر اس میں خرد برد اور فراڈ کرکے بیچنے کی مرتکب ہو رہی ہیں۔ خفیہ ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی طرف سے ایکس مل ریٹ پر 20آٹے کے تھیلےکی زیادہ سے زیادہ قیمت 780روپے ہے جبکہ پرچون میں اسکی زیادہ سے زیادہ قیمت 805روپے ہے۔
تازہ ترین