• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رسالپور میں 13سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش

رسالپور(نمائندہ جنگ) رسالپور پولیس نے 13سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والامدرسہ کے قاری کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق رسالپور شیرین کوٹھے کے رہائشی خیر محمد نے رسالپور پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میرا تیرہ سالہ بیٹا سہیل مدرسے میں قرآن شریف کا سبق پڑھتا ہے گزشتہ شب وہ دیگر طلباء کے ساتھ سو رہا تھا کہ مدرسے کے قاری نے تقریباََ نصف شب جگایا اور میرے بیٹے کے ساتھ نازیبا حرکات اور بدفعلی کرنے کی کوشش کی لیکن میرے بیٹے نے منع کیا ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ کاشف ذوالفقار نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی بلال احمد اور ایس ایچ او رسالپور انسپکٹر ارشد خان کی سربراہی میں ایک ٹیم بنادی اور ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرنے کو کہا اور چند گھنٹوں میں ملزم وسیم سجاد ولد محمد سلطان ساکن رشکئی کو گرفتار کرلیا ۔
تازہ ترین