• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایچ اے نے 500نئی پوسٹوں کی منظوری کا کیس پنجاب حکومت کو بھجوا دیا

راولپنڈی ( اپنے نامہ نگار سے ) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) راولپنڈی نئے پارکوں کے قیام اور اپنا ایریاز بڑھنے کے باعث تقریباً پانچ سو نئی پوسٹوں کی تخلیق کیلئے کیس پنجاب حکومت کو بھجوا دیا ہے اور پہلے سے ادارے میں کام کرنے والے ملازمین کو ریگولر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، موجودہ چیئرمین پی ایچ اے کی کوشش ہے کہ تمام چھوٹا سٹاف جلد سے جلد ریگولر ہو تاکہ وہ محنت اور دلجمعی سے شہر کی خوبصورتی کیلئے کام کرسکے جس سے راولپنڈی شہر اور ملحقہ ایریاز کو کلین اینڈ گرین بنایا جاسکے ، بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پہلے ہی ان پوسٹوں کی منظوری دے رکھی ہے ، پی ایچ اے میں تقریباً پانچ سو ملازمین کام کر رہے ہیں جن میں زیادہ تعداد چھوٹے ملازمین جن میں مالی وغیرہ شامل ہیں ، نئی تجویز کردہ پوسٹوں میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کے علاوہ ڈائریکٹروں، ڈپٹی ڈائریکٹروں اور اسسٹنٹ ڈائریکٹروں سمیت کلیرکل سٹاف کے علاہ مالی وغیرہ شامل ہیں ، واضح رہے کہ پی ایچ اے کا ایریاز بڑھنے اور نئے پارکوں کے قیام کے بعد عملہ کم پڑ جانے کے باعث بعض ایریاز نظرانداز ہو رہے تھے جس پر چیئرمین آصف محمود اور ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے شفقت رضا نے نئی پوسٹوں کی تخلیق کیلئے کیس پنجاب حکومت کو بھجوا دیا ہے تاکہ پی ایچ اے ماتحت تمام ایریاز پر فوکس کیا جاسکے اور راولپنڈی کے شہریوں کوایک اچھا ماحول دیا جاسکے، اس حوالے سے وزیراعلٰی پنجاب کے مشیر و چیئرمین پی ایچ اے آصف محمود کا کہنا تھا کہ ان کے آنے سے پہلے ہی منظور ایس این ایز سے زیادہ لوگ بھرتی کر لئے گئے ہیں ، ڈیڑھ دو سو لوگ پہلے ہی منظور شدہ پوسٹوں سے زائد کام کر رہے ہیں تاہم اڑھائی سو سے زائد نئی پوسٹوں کی منظوری لی جا رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ پہلے سے کام کرنے والے تمام ملازمین جلد سے جلد ریگولر ہو جائیں تاکہ وہ اپنا کام زیادہ بہتر طریقے سے کرسکیں۔
تازہ ترین