• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر پاکستان کی شہ رگ‘اخلاقی حمایت جاری رہے گی‘مولانا عبدالصمد

کوئٹہ(پ ر)سابق صوبائی وزیر مولانا عبدالصمد اخوندزادہ نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی وسلامتی اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے زیارت میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کشمیر جنت نظیر خطہ ہے اسے قدرت نے دل آویز لطافتوں اورسحر انگیز نزاکتوں سے مالا مال کیا ہے ،کشمیر میں فطرت کی تمام رنگینیا ں بکھری ہوئی ہیں، دنیا کی حسین ترین وادی کو بھارت نے انسانی خون سے رنگ دیا ،زیادہ خون بہنے کی وجہ سے پاک بھارت سرحد کو بھارت نے خونی لکیر بنادیا ۔انہوں نے کہاکہ کشمیر ہماری شہ رگ اور ہم کبھی کشمیر ی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ کشمیر ی عوام حق خودارادیت کی جنگ لڑرہے ہیں ان کی اس جنگ میں پوری پاکستانی قوم انکے شانہ بشانہ ہے اورکشمیری عوام کی اخلاقی حمایت ہمیشہ جاری رہے گی۔انہوں نے کہاکہ ہمارے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ہم سب کو اپنے کندھے سے کندھا ملا کر کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لئے جدوجہد کرنی چاہئے ،مقبوضہ کشمیر کو بھارت نے چھائونی میں تبدیل کردیا ،کشمیر کبھی بھارت کا حصہ نہیں بن سکتا ،کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے اور آزادی تک کشمیریوں کی حمایت جاری رہے گی۔
تازہ ترین