آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ 26؍ جمادی الثانی 1441ھ 21؍ فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

شہر میں ترقیاتی کام زمین پر نظر آنے چاہئیں‘ن لیگ

کوئٹہ ( پ ر )پاکستان مسلم لیگ(ن)کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ،جنرل سیکرٹری نسیم الرحمان،آغا عمر شاہ،جنرل سیکرٹری جاوید اقبال ،صدر تحصیل نا نا صاحب،میروائس کاکڑ ایڈووکیٹ، آصف ایڈووکیٹ،طارق بٹ ایڈووکیٹ،نسیم کاسی ایڈووکیٹ،ضلعی صدر پشین سعد اللہ ترین،ضلعی صدر قلعہ عبداللہ،وارث اچکزئی،چمن سٹی کے صدر عبدالمنان درانی، نثاراچکزئی،حیدر اچکزئی،لیاقت راجپوت، طارق گل پیٹرک،ذاکر بنگلزئی، غلام آغا ،شنو گل اورارباب اقبال کاسی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ ڈسٹرکٹ اور کوئٹہ ڈویژن میں ترقیاتی عمل میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی پی ایس ڈی پی میں شامل کسی بھی اسکیم میں گڑ بڑ کی اجازت نہیں ہونی چاہیے بلکہ ہر کام زمین پر آنا چاہیے ،انہوں نے کہا کہ شہر میں غیر ضروری بورڈز پر صرف رقم ضائع کی جارہی ہے میٹروپولیٹن کے کاموں کو فوری شروع کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ذخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے پرائس کنٹرول کمیٹیوں میں انجمن تاجران کے نمائندوں کو بھی شامل کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ عوام کے مسائل پر توجہ دے کیونکہ اس وقت بے روزگاری اور بے یقینی کی صورتحال نے عوام کا جینا دوبھر کردیا۔مسلم لیگ(ن) کسی کوعوام کے حقوق پر سودا بازی کی اجازت نہیں دیگی۔

کوئٹہ سے مزید