• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کے عوام کتاب دوستی کے حوالے سے تاریخ رکھتے ہیں،بی این پی

کوئٹہ( آئی این پی) بلوچستان نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے رکن غلام نبی مری ، ملک عطااللہ مینگل، نعمت مظہر ہزارہ، ذاکر حسین ہزارہ، قمبر علی ہزارہ جعفر حسین ہزارہ ا وردیگر نے گزشتہ روز تین روزہ کتاب میلہ میں شرکت کی، اس موقع پر مختلف سٹالز کا معائنہ کیا۔پارٹی رہنماوں نے کہا کہ قابل ستائش عمل ہے کہ یہاں کے سٹوڈنٹس اپنی مدد آپ کے تحت عوام کو کتابوں کے مطالعے کی طرف راغب کرنے کیلئے لوگوں میں جوش وجذبہ پیدا کرنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام تاریخی طورپر کتابوں کے مطالعے اور کتاب دوستی کے حوالے سے ایک تاریخ رکھتے ہیں ، جنہوں نے علم وشعورکو اپنا کراپنی تہذیب وتمدن شناخت اور وجود امن بھائی چارے اخوت کو پران چڑھانے اور ہر قسم کے تعصب تنگ نظری نسل پرستی کے خاتمے کیلئے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ بلوچستان کی میرگڑھ کی تاریخ ہزاروں سالوں پر محیط ہے جس نے انسانی اقدار کے فروغ علم وشعورترقی وخوشحالی کی شمع کو بلند کررکھا ہے، ترقی یافتہ ممالک اور حکمران ہماری تہذیب کیلئے ریسرچ کیلئے کام کرتے ہیں لیکن ہمارے حکمرانوں نے کبھی میر گڑھ کو وہ مقام نہیں دیا جن کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کتابوں کے مطالعے سے ہم ایک ترقی یافتہ تہذیب یافتہ قوموں میں شمار ہوسکتے ہیں لیکن افسوس کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بلوچستان کے نوجوانوں کوتعلیم قلم اور شعوری جدوجہد سے دور کرنے کیلئے مختلف مسائل اور مصنوعی ایشوز پیدا کرکے آپس میں الجھانے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ یہاں کے نوجوانوں کی توجہ اور توانائیوں کوقلم تعلیم امن آشتی بھائی چارے سے ہٹاکر پسماندہ رکھنے کی طرف دھکیلاجائے۔
تازہ ترین