• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائنس داں اب تک متعدد طر ح کے روبوٹس بنا چکے ہیں۔ گزشتہ دنوں سوئٹرز لینڈ کے ماہرین نے ایک کبوتر روبوٹ تیار کیا ہے۔ اس روبوٹ میں اصلی کبوتر کے پروں کو الیکٹرونک ٹیکنالوجی سے ایسا جوڑاہے کہ یہ دیکھنے میں بالکل اصلی کبوتر کے بازو لگتے ہیں اور جسے فضا میں اُڑنے کے دوران ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے حرکت دی جاسکتی ہے۔

پروجیکٹ ڈائریکٹر کے مطابق یہ پہلا قدم ہے، اس کے بعد ان الیکٹرونک پرندوں میں ایسا سسٹم لگایا جا سکتا ہے، جس کے ذریعے وہ خود کار طور پر اُڑ سکیں گے۔ ایسے پرندے جن کے بازو ٹوٹ چکے ہوں، انہیں یہ بازو لگا کر اڑنے کے قابل بنایا جا سکتا ہے اور اس سے یہ بھی معلوم ہوگا کہ پرندے ہوا میں اُڑتے رہنے کےلیے حیران کر دینے والی کون سی طاقت استعمال کرتے ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین