آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل23؍جمادی الثانی 1441ھ 18؍ فروری2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

روحانی سے طیارہ تباہی کی حقیقت 3 دن تک چھپائی گئی


امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پاسداران انقلاب کو یوکرینی طیارے کی میزائل سے تباہی کے چندمنٹ بعد ہی حقیقت کا ادراک ہوگیا تھا، تاہم 3 روزتک صدر روحانی سے یہ بات چھپائی گئی۔

امریکی اخبار بزنس ان سائیڈر نے ایران میں 8 جنوری کو یوکرینی طیارے کو میزائل سے تباہ کرنے کی تحقیقات سامنے لاتے ہوئے یہ اہم انکشاف کیا کہ ایرانی صدر کو معاملے کی حقیقت 3 دن بعد بتائی گئی۔

اخبار ی رپورٹ کے مطابق صدرحسن روحانی کو 11 جنوری کو حقیقت بتائی گئی، جس پر ایرانی صدر نے الٹی میٹم دیا کہ ذمے داری قبول کی جائے ورنہ وہ استعفا دے دیں گے۔

رپورٹ کے مطابق اس ساری صورتحال پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے مداخلت کی اور حکم دیا کہ طیارے سے متعلق حقیقت تسلیم کی جائے۔

واضح رہے کہ ایران میں یوکرین کا طیارہ گرائے جانے سے متعلق ایران کے صدر حسن روحانی نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں سے دلی تعزیت کی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ فوج کی تحقیقات کے مطابق انسانی غلطی کی وجہ سے میزائل طیارے کو لگا، اس عظیم سانحے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ ایرانی فوج کے جنرل آف اسٹاف کا کہنا ہے کہ یوکرین کا طیارہ مار گرانے کے ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید