• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بنگلا تیسرا T20 بارش سے متاثر ہونے کا امکان

پاک بنگلا دیش تیسرا ٹی 20 آج کھیلا جائے گا


پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا جہاں موسم رنگ بدل رہا ہے اور بارش سے میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

پاکستان کو سیریز میں 2 صفر سے فیصلہ کن برتری حاصل ہے اور آج کے میچ کے لیے ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کے کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ مہمان ٹیم بھی جیت کے حصول کے لیے آج بھی ایک نیا کمبی نیشن اپنائے گی۔

قومی ٹیم کی کوشش ہوگی کہ وہ سیریز میں کلین سوئپ کی طرف جائے ، اس صورت میں اس کی عالمی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن بھی محفوظ رہے گی۔

آخری میچ کےلیے گرین شرٹس ایک سے دو تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اترے گی، امکان ہے عثمان قادر یا عماد بٹ انٹرنیشنل ڈیبیو کریں گے۔

ٹیم میں خوشدل شاہ کو بھی چانس مل سکتا ہے، جبکہ دوسری جانب بنگلا دیشی ٹیم میں بھی ایک یا دو تبدیلیاں متوقع ہیں لیکن یہ سب کچھ ٹاس کے ساتھ ہی واضح ہوگا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے آج لاہور میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جس کی وجہ سے موسم کے کھیل پر اثر انداز ہونے کا قوی امکان ہے۔

واضح رہے کہ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔

تازہ ترین