آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ 26؍ جمادی الثانی 1441ھ 21؍ فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

کینیڈین شہری نے گرما گرم کافی سے بلیوں کی جان بچالی


کینیڈا میں ایک شہری نے برف میں پھنسی بلیوں کو نکالنے کے لیے گرما گرم کافی کا انوکھا طریقہ استعمال کیا۔

البرٹا میں ایک شخص نے جب برف میں پھنسی تین چھوٹی بلیوں کو دیکھا تو انہوں نے ان کی مدد کرنے کا سوچا۔

کینڈل نے دیکھا کہ تینوں بلیوں کی دُمیں برف میں پھنس گئی ہیں جسے انہوں نے کھینچ کر نکالنے کی انتھک کوشش کی مگر وہ ناکام رہے۔

بعدازاں کینڈل کو بلیوں کی مدد کے لیے انوکھا طریقہ سوجھا اور انہوں نے بلی کی دموں کو برف سے نکالنے کے لیے گرما گرم کافی کا استعمال کیا۔

انہوں نے برف میں جمی دموں پر گرما گرم کافی ڈالی، ایک بلی کی دُم فوراً برف سے علیحدہ ہوگئی جب کہ باقی دو بلیوں کی دم پر مزید گرما گرم کافی ڈالنی پڑی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ کافی ڈالنے کے بعد بلی کی دُم سے برف بھی پگھل رہی ہے اور بلی کے بچے اسے پی بھی رہے ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید