• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوتھی بار ورلڈ کپ کیلیے کافی پرجوش ہوں،عالیہ ریاض

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستانی خاتون آل رائونڈر عالیہ ریاض کا کہنا ہے کہتین ورلڈ کپ کھیل چکی ہوں،آسٹریلیا میں چوتھے ورلڈ کپ کیلیے کافی پرجوش ہوں۔ پیر کو نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو میںانہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کی زمہ داری ہے ساتھ ہی پریشر بھی ہے۔ ٹیم کا کمبی نیشن اچھا ہے، میچ ٹو میچ جائیں گے ۔ کیمپ میں پریکٹس میچز اچھے ہوئے نائٹ میچز بھی ہوئے ہیں ۔پاور ہٹنگ پر کام کر رہے ہیں، سیمنٹ پچز بھی پریکٹس کی ہے ۔ میچ کا آغاز اچھا ہو جاتا ہے لیکن اختتام اچھا نہیں کر پاتے، اس پر کام کر رہے ہیں۔ ایک اور کھلاڑی انعم امین نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کوشش ہوگی کہ اچھا پرفارم کروں ۔ ثنا میر کو کمی محسوس کریں گے ۔کوشش ہوتی ہے کہ نئے بال کے ساتھ وکٹیں حاصل کروں۔
تازہ ترین