اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین سے اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو اور سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ عبد الحمید ڈوگر نے ملاقات کی۔ ملاقات میںموجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے چوہدری شجاعت حسین کو انکی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی۔ چوہدری شجاعت حسین نے پارٹی رہنمائوں اور اپنے ذاتی اسٹاف کے ہمراہ اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ سادہ مگر پر وقار تقریب کا اہتمام پاکستان مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر امتیاز احمد رانجھا نے کیا تھا۔ اس موقع پر پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مصطفی ملک، لیبر ونگ کے صدر فیاض تبسم اور دوسرے رہنما بھی شریک ہوئے ۔ ملک بھر سے سیاسی، سماجی شخصیات نے چوہدری شجاعت حسین کی سالگرہ کے موقع پر پھول اور کیک بھیجے اور انکی صحت اور درازی عمر کیلئے دعا کی۔