اسلام آباد (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے جعلی بنک اکائونٹس کے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کو طلبی کے نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔ پیر کو سماعت کے دوران عدالت نے ضمنی ریفرنس میں آصف زرداری ، انچارج نوڈیرو ہائوس ندیم بھٹو ، شریک ملزم اشفاق لغاری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت13 فروری تک ملتوی کر دی جبکہ غیر قانونی الاٹمنٹ و پنک ریزیڈنسی ریفرنس میں ملزم خواجہ عبدالغنی مجید کی بریت کی درخواست پردلائل طلب کر لئے ہیں ، سماعت کے دوران خواجہ عبدالغنی مجید کو جیل سے عدالت لایا گیا ۔