سیہون(صباح نیوز)سیہون میں خاتون سے زیادتی کیس کے معاملے میں نامزد ملزم اور معطل سول جج کا پولیس کی تفتیشی ٹیم کے سامنے آج منگل کے روز پیش ہونے کا امکان ہے، پولیس حکام کے مطابق سول جج امتیاز بھٹو کا بیان قلمبند کرکے اْن کا میڈیکل ٹیسٹ کرایا جائے گا۔پولیس حکام کے مطابق نامزد ملزم اور معطل سول جج منگل کے روز جامشورو میں تفتیشی پولیس ٹیم کے سامنے پیش ہوں گے۔