• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بائیو میٹرک حاضری نہ لگانے پر 23صحت ملازمین کی تنخواہ سے کٹوتی کا حکم

ملتان( سٹا ف رپو ر ٹر )محکمہ صحت حکام ملتان نے بائیو میٹرک حاضری نہ لگانے پر نرسوں،لیڈی ہیلتھ سپروائزر سمیت 23ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کا حکم دیا ہے۔ان ملازمین میں نرسیں،لیڈی ہیلتھ سپروائزرز،لیڈی ہیلتھ وزیٹر،سی ڈی سی سپروائزرز،مڈوائف،سینٹری ورکرز،چوکیدار،نائب قاصد،آیا،ٹیوب ویل آپریٹر و دیگر شامل ہیں۔محکمہ صحت حکام کی جانب سے جاری تحریری احکامات کے مطابق بائیو میٹرک حاضری نہ لگانے پر روبینہ عباس،سلمی شفیع،نثار احمد،کنیز رفیق،زاہدہ تصور،محمد عاطف،محمد حسین،غلام اسحاق،مظفر شاہ،سمیرا امبر،ذکیہ،نغمانہ رشید،نورین سحر،رابعہ ارم،نوشین برکت،رضوان ارشاد،محمد علی،منور شہزاد،اللہ رکھا،تیمور احمد،محمد فاروق،محمد رمضان،روہیل انمول کی تنخواہوں سے متعلقہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز تنخواہ کاٹ کر رپورٹ پیش کریں گے۔
تازہ ترین