• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس اہلکاروں کی ترقی کیس ترجیحی بنیادوں پر نمٹائے جارہے ہیں ٗمحمد علی گنڈا پور

پشاور( کرائم رپورٹر) چیف کیپٹل سٹی پولیس پشاو ر محمد علی گنڈا پور نے کہاہے کہ آئی جی پی ثناء اللہ عباسی کی ہدایت پر پولیس اہلکاروں کی ترقی کے کیس ترجیحی بنیادوں پر نمٹائے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ رو ز آئی جی پی خیبر پختونخواہ ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کی خصوصی ہدایت پر ترقی پانے والے پولیس اہلکاروں کے اعزاز میں ملک سعد شہید پولیس لائن میں خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے ترقی پانے والے اہلکاروں کو ترقی کے بیجز لگائے سی سی پی او نے ترقی پانے والوں اہلکاروںکو مبارکباد دیتے ہوئے معاشرے سے جرائم کے خاتمہ سمیت مختلف سماجی برائیوں کے خاتمہ میں بھی کردار ادا کرنے کی ہدایت کی واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آئی جی پی خیبر پختونخواہ ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کی خصوصی ہدایت پر کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے ترقی کے منتظر 171پولیس اہلکاروں کو اگلے گریڈ میں ترقی دی تھی جن میں 75 ہیڈ کانسٹیبلز، 59 اے ایس آئی اور 37 سب انسپکٹر شامل تھے۔
تازہ ترین