بھارتی گلوکار ٹونی ککڑ عاطف اسلم کی آواز کے دیوانے ہوگئے۔
بھارتی گلوکار ٹونی ککڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گلوکار عاطف اسلم کی یاد میں ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’یار یہ باؤنڈریز ہٹا دو، دُوری سہی جائے نہ۔‘
گلوکار ٹونی ککڑ نے عاطف اسلم کی آواز کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’اتنی پیار ی آواز دُنیا میں کسی کی بھی نہیں ہے۔‘
خیال رہے کہ ٹونی ککڑ معروف بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ اور سونُو ککڑ کے بھائی ہیں، ٹونی ککڑ کے مشہور گانوں میں ’کوکا کولا تُو‘، ’دھیمے دھیمے‘، ’ملے ہو تُم‘، ’کار میں میوزک بجا‘ اور’کچھ کچھ‘ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدہ صورتحال کے بعد سے گلوکار عاطف اسلم پر بھارتی فلموں کے لیے گلوکاری کرنے پر پابندی عائد ہے جبکہ عاطف اسلم کے بھارتی مداح بالی ووڈ فلموں میں اُن کی واپسی کے منتظر ہیں۔