• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


آسٹریلیا میں کیک کھانے کے مقابلے کے دوران 60 سالہ خاتون ہلاک ہوگئیں۔

آسٹریلیا کی 60 سالہ خاتون نے کیک کھانے کے مقابلے میں حصہ لیا، مقابلے میں زیادہ کیک کھانے والی خاتون جیت کی حقدار قرار پاتیں، اس چکر میں 60 سالہ خاتون نے زیادہ سے زیادہ کیک کھائے اور وہ اس دوران ہلاک ہوگئیں۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ خاتون تیزی سے کیک کھا رہی تھیں کہ اچانک ان کی حالت غیر ہوگئی، طبعیت بگڑتے ہی انہیں فوراً اسپتال منتقل کیا جہاں ان کی حالت سنبھل نہ سکی اور ان کا انتقال ہوگیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سب ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے لیے خوشی خوشی کیک کھارہے ہیں۔

تازہ ترین