• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، زہریلا پرساد کھانے سے طالب علموں کی حالت غیر

بھارت کے ضلع لوہارڈگا کے ایک گائوں میں پوجا کے بعد زہریلا پرساد کھانے سے 40 طالب علموں کی حالت غیر ہوگئی جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بھارتی اخبارکے مطابق ضلع لوہارڈگا کے ایک گائوں میں واقع اسکول کی جانب سے سرسوتی پوجا کا انعقاد کیا گیا۔ پوجا کے بعد طالب علموں میں پرساد تقسیم کیا گیا جیسے کھانے کے بعد 40 بچوں کی حالت خراب ہوگئی جنہیں فوراً قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

سول سرجن ڈاکٹر وجے کمارنے بتایا کہ اسپتال لائے گئے طالب علموں کی عمر 14سے17سال کے درمیان ہے۔

ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق پرساد میں زہر کی نشاندہی ہوئی ہےجبکہ ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ کمشنر نے کہاہے کہ اگراس معاملے میں اسکول انتظامیہ کی غفلت نظر آئی تو ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

تازہ ترین