• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپٹوکرنسی کا پاکستان میں استعمال روکنے کےخلاف درخواست پرسماعت


سندھ ہائی کورٹ میں کرپٹو کرنسی کا پاکستان میں استعمال روکنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

کیس کی سماعت کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عدالتِ عالیہ میں تحریری جواب جمع کرا دیا۔

عدالت نے درخواست گزار کو اسٹیٹ بینک کے جواب پر الجواب جمع کرانے کا حکم دیا۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے 6 اپریل 2018ء کو کرپٹو کرنسی پر پابندی لگائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیئے: ’ڈیجیٹل یا کرپٹو کرنسی کی کوئی قانونی حیثیت نہیں‘

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی ڈیجیٹل کرنسی پر پابندی ناانصافی اور آئین کے منافی ہے، ڈیجیٹل کرنسی کے استعمال سے قومی مفاد کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سے بھی اس ضمن میں تفصیلی جواب طلب کر لیا ہے جبکہ کیس کی سماعت 25 فروری تک ملتوی کر دی ہے۔

تازہ ترین