• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی انڈر۔19 ٹیم کی کوارٹر فائنل کیلئے تیاریاں جاری

قومی انڈر۔19 ٹیم کی کوارٹر فائنل کیلئے تیاریاں جاری


پاکستان ٹیم کی آئی سی سی انڈر۔19 کرکٹ ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف کوارٹر فائنل کے لیے ویلو مور پارک، بینونی میں تیاریاں جاری ہیں۔ بیٹسمین محمد عرفان نے اُمید ظاہر کی کہ کوارٹر فائنل میں بھی عمدہ کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔

پاکستان اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان آئی سی سی انڈر۔19 کرکٹ ورلڈ کپ کا کوارٹر فائنل 31 جنوری کو کھیلا جائے گا، اس سلسلے میں پاکستان ٹیم کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔

عبدالواحد بنگلزئی کا گزشتہ روز ٹریننگ کے دوران ٹخنہ زخمی ہوگیا تھا تاہم اُن کی اسکین رپورٹس کلیئر آئی ہیں۔ وہ جلد ٹریننگ شروع کر دیں گے۔

دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے محمد عرفان کا کہنا ہے کہ وہ پُر امید ہیں کہ افغانستان کے خلاف میچ میں عمدہ کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔

محمد عرفان نے کہا کہ بیٹنگ آرڈر میں ترقی دیکر جو اعتماد دیا گیا ہے، وہ اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔

تازہ ترین