• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگراں سے محبت کا اظہار کرتا شرارتی ہاتھی


کہتے ہیں محبت کے جذبے سے صرف انسان ہی نہیں بلکہ جانور بھی خوب واقف ہوتے ہیں۔

یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والے اس ننھے ہاتھی کو ہی دیکھ لیں جو اپنے نگراں سے محبت کا اظہارکررہا ہے۔

یہ منا ظر تھائی لینڈ کے چڑیا گھر میں اُس وقت دیکھے گئے جب شرارتی ہاتھی نے بانس پر رنگ کرنے میں مصروف نگراں کو اپنی سونڈ سے متوجہ کرنا چاہا، توجہ نہ ملنے پر نگراں کو رنگ کرنے سے بار بار روکتا رہا اور بس نہ چلا تو باڑ عبور کرنے کی بھی بھرپور کوشش کی کہ جیسے کہہ رہا ہو کام چھوڑو اور میرے ساتھ کھیلو۔

شرارتی ہاتھی کے اس دلچسپ انداز پر چڑیا گھر کی سیر کیلئے آئے افراد بھی بے حد محظوظ ہوئے اور یہ مناطر اپنے کیمرے میں قید کرنے لگے۔

تازہ ترین