• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات، صوبے میں مل کر کام کرنے پر اتفاق

گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات، صوبے میں مل کر کام کرنے پر اتفاق


گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں صوبے کی فلاح و بہبود سے متعلق بات چیت کی گئی۔

مذکورہ ملاقات ایوانِ وزیراعلیٰ لاہور میں ہوئی جہاں صوبے کے عوام کی ترقی اور خوش حالی کے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت عوامی فلاح وبہبود کے لیے تاریخی اقدامات کر رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ صوبے میں کوئی بحران نہیں ہے اور نہ ہی کوئی بحران پیدا ہونے دیا جائے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت کے تمام اسٹیک ہولڈرز ایک پیج پر ہیں۔

تازہ ترین