• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی کا معاملہ، مراد علی شاہ کی زیرصدارت اہم صوبائی وزرا کا اجلاس

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اہم صوبائی وزراء کا اجلاس ایک اجلاس منعقد ہوا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی، مشیر قانون مرتضٰی وہاب، امتیاز شیخ اور اسمعیٰل راہو نے بھی شرکت کی۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے وزیر اعظم سے گزشتہ روز ہونے والی اپنی ملاقات سے متعلق وزراء کو اعتماد میں لیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان آئی جی سندھ کی تعیناتی سے متعلق یقین دہانی کرا چکے ہیں، بتایا گیا تھا آج نئے آئی جی کا نوٹیفیکیشن جاری ہو جائے گا۔

وزیر اعلیٰ سندھ کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ سندھ کے وزراء نے وزیر اعظم کی یقین دہانی کے باوجود نئے آئی جی کی تعیناتی نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔

ان وزرا نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حیرت ہے وزیر اعظم کی یقین دہانی بھی پوری نہ ہوئی۔

تازہ ترین