آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ27؍جمادی الثانی 1441ھ 22؍ فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

کارِ سرکار میں مداخلت پر مفتی کفایت اللّٰه سمیت دو افراد پر مقدمہ

مانسہرہ میں کارِ سرکار میں مداخلت پر مفتی کفایت اللّٰه سمیت دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا، مفتی کفایت پر الزام ہے کہ انہوں نے طالب علم سے زیادتی کیس کے ملزم کو 3 روز تک پناہ دی تھی۔

تھانا سٹی مانسہرہ کے سب انسپکٹر محمد فیاض کی مدعیت میں مفتی کفایت اللّٰه اور ملزم کے بھائی عبدالمالک کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ 

مقدمے کے مطابق زیادتی کیس میں گرفتار ملزم شمس نے پولیس کو بیان دیا تھا کہ وہ گرفتاری دینا چاہتا تھا، لیکن مفتی کفایت نے اُسے گرفتاری دینے سے 3 دن تک روکے رکھا، اس سے پہلے مفتی کفایت نے شمس الدین کو تین دن تک رکھنے کی تردید کی تھی۔

ایس پی مختیار احمد کا کہنا ہے کہ مفتی کفایت اللّٰه سمیت دونوں افراد کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ 25 دسمبر کو 10 سالہ طالب علم کو زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

مانسہرہ میں مدرسہ کے طالبعلم سے زیادتی کے مبینہ ملزم قاری شمس الدین کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا، میڈیکل رپورٹ میں بھی بچے کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوچکی ہے۔

مفتی کفایت اللّٰه کا کہنا ہے کہ مدرسہ میں دو طلباء کی لڑائی ہوئی تھی اور سازش کے تحت مقدمہ ٹیچر کے خلاف درج کرادیا گیا، بچے سے بدفعلی کے الزام کا کوئی ثبوت نہیں، قاری شمس الدین کا فوری ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کیلئے علماء ایکشن کمیٹی بنادی ہے جو حقائق منظر عام پر لائے گی، قاری شمس الدین کو 3 دن رکھنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

ڈسٹرکٹ بار کے صدر نے متاثرہ بچے کا کیس مفت لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ملزم قاری شمس الدین پر جرم ثابت ہوگیا تو کوئی وکیل ملزم کا کیس نہیں لڑے گا۔

قومی خبریں سے مزید