• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف ٹوبہ نے ماسٹرز اسنوکر ٹائٹل جیت لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)محمد آصف ٹوبہ نےشاداب بیگ کو شکست دیکر جوبلی انشورنس ماسٹرز نیشنل اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔ فائنل میں محمد آصف ٹوبہ نے شاندار اسٹرک ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈھائی گھنٹے میں حریف کو 5-1 سے زیر کیا۔ منصور احمد ڈپٹی ڈائریکٹر پاکستان اسپورٹس اور اعظم ڈار مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر نویدکپاڈیہ اور دیگر موجود تھے۔قبل ازیں سیمی فائنلز میں آصف ٹوبہ نے یاسر شہزاداورشاداب بیگ نے شاہد شفیق کو شکست دیتھی۔
تازہ ترین