• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھیلی سیمیاء کے مریض بچوں کے لیے عطیہ خون کا کیمپ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ہیلپ انٹر نیشنل ویلفیئر کے تحت ہیلپ تھیلیسمیاء کئیر سینٹر میں تھیلی سمیاء کے مریض بچوں کے لیے عطیہ خون کے کیمپ کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر شہریوں خصوصا نوجوانوں کی بڑی تعداد نے تھیلی سیمیاء کے مریض بچوں کے لیے خون کا عطیہ دیا ، اس موقع پر ایچ آئی ڈبلیو ٹی کے بانی سید عارف علی نے کہا کہ خون عطیہ کرنے سے قبل لگ بھگ ہر فرد کا طبی چیک اپ ہوتا ہے ،انہوں نے کہا کہ ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ رضاکارانہ بنیادوں پر خون کا عطیہ کرتے ہیں، ان میں مختلف امراض سے موت کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

تازہ ترین