• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

باچاخان اور ولی خان عظیم رہنما، عدم تشدد کا فلسفہ دیا، فرحت بابر، میاں افتخار

باچا خان اور ولی خان اپنے دور میں متنازعہ شخصیات تھیں،   فرحت بابر


اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے سیکرٹری جنرل فرحت بابر نے کہا ہے کہ باچا خان اور ولی خان اپنے دور میں متنازعہ شخصیات تھیں، وقت کیساتھ متنازعہ شخصیت ختم ہو گئی اور دونوں قومی لیڈر بن کر ابھرے۔منگل کو عبدالغفار خان المعروف باچا خان اور خان عبدالولی خان کی برسی کے موقع پر نیشنل پریس کلب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ اے این پی نے جمہورتی قوتوں کے قائد کی برسی کی مناسبت سے دارالخلافہ میں تقریب کی، اس جگہ کبھی ولی خان اور باچا خان کا نام لینا جرم ہوتا تھا، ولی خان اور باچا خان دونوں بڑے لیڈرتھے، اے این پی کے سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین نے کہا کہ خارجہ پالیسی بدلنے کی ضرورت ہے، غلط خارجہ پالیسی کی وجہ پاکستان دنیا میں اکیلا ہو رہاہے، اندرونی پالیسی کو بھی تبدیل کرنا ہے، پارلیمنٹ سے مقدس کوئی ادارہ نہیں، اسی کے نیچے رہ کر تمام اداروں کو کام کرنا چاہئے۔میاں افتخار حسین نےکہاکہ باچا خان نے پختونوں کو عدم تشدد کا فلسفہ دیا ، سینئر صحافی اور اینکر پرسن حامد میر نے باچا خان اور ولی خان کی شخصیت پر روشنی ڈالتے ہوئے فرحت بابرکی اس بات کی تائید کی کہ تاریخ کو مسخ کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اگرآپ نے اصل تاریخ کو سامنے لے کر آنا ہے۔

تازہ ترین