کراچی(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کوئی بڑی پارٹی ایسی نہیں ہے جس میں شوگر مافیا نہ ہو مافیا ایوب خان سے لے کر آج تک بہت اسٹرانگ ہے ،ہمارے سمیت کوئی مافیا کو کزور نہیں کر سکا، دس گیارہ چیزوں کا ایسا کارٹیل ہے کہ جسے آج تک کوئی نہیں توڑ سکا، ایپٹما کو اور نہ ہی کوئی شوگر مافیا کو آج تک توڑ سکا ہے، ہر پارٹی میں فیصلہ کن کردار گیارہ کارٹیلز کا ہے اصل میں حکومت بناتے اور توڑتے وہی ہیں ، یہی کارٹیلز غیر منتخب ٹیکنوکریٹس کو گھسیڑ دیتے ہیں جن کے پاس اسٹرانگ اور فیصلہ کن وزارتیں ہوتی ہیں ۔