آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل30؍ جمادی الثانی 1441ھ 25؍فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

چیف سیکریٹری کے گن مین سے 3 لاکھ روپے لوٹ لئے گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیف سیکریٹری کے گن مین پولیس اہلکار سے گھر کی دہلیز پر 3 لاکھ روپے لوٹ لئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق منگل کی دوپہر عزیز آباد ڈویژن کے یوسف پلازہ تھانے کی حدود فیڈرل بی ایریا بلاک نمبر16مکان نمبر 804 کے باہر2موٹرسائیکلوں پر سوار 4 مسلح ملزمان چیف سیکریٹری سندھ کے گن مین عاشق حسین اور اسکے برادر نسبتی احمر سے 3لاکھ 10ہزار روپے ، اہلکار کا پولیس کارڈ ،چیک بک اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے ۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس سے پہلے رینجرز موقع پر پہنچ گئی اور تفصیلات حاصل کیں ، متاثرہ پولیس اہلکار عاشق حسین نے بتایا کہ وہ سندھ پولیس کا اہلکار ہے اور چیف سیکریٹری ممتاز شاہ گن مین ہے علاقہ مکینوں کا کہناہے کہ ڈی ایس پی عزیزآباد ،ایس ایچ اوز، اور گشت پر مامور افسران و اہلکار جرائم کی روک تھام کی بجائےپتھاروں سے یومیہ بھتہ وصولی میں نظر آتے ہیں ۔اس سلسلے میں ایس ایچ او یوسف پلازہ انیلہ سے متعدد بار ان کے موبائل پر رابطے کی کو شش کی لیکن انھوں نے فون ریسیو نہیں کیا۔

ملک بھر سے سے مزید