• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی پارلیمنٹ: بھارت کے متنازع بل پر ووٹنگ مارچ تک ملتوی

یورپی پارلیمنٹ: بھارت کے متنازع بل پر ووٹنگ مارچ تک ملتوی


یورپین پارلیمنٹ میں بھارت کے متنازع بل پر ووٹنگ مارچ تک ملتوی کردی گئی۔ 17 فروری کو بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر اس حوالے سے اپنی حکومت کی وضاحت دیں گے۔

کشمیری نژاد برطانوی رکن یورپین پارلیمنٹ شفق محمد نے بھارتی متنازع قوانین پر پارلیمنٹ میں بحث کے لیے تحریک پیش کی تھی۔

تحریک پر ہاؤس نے طے کرنا تھا کہ اس پر جمعرات کے روز ووٹنگ ہو یا نہیں، لیکن شام کے سیشن میں271 ارکان نے یہ طے کیا کہ اس پر کل نہیں بلکہ مارچ میں وزیراعظم مودی کے دورے کے بعد ووٹنگ ہو۔

199 ارکان نے اس بات کی حمایت کی کہ جمعرات کے روز اس پر لازمی طور پر ووٹنگ کی جائے، اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ محرک سمیت تمام برطانوی ارکان 31 جنوری کے بعد یورپین پارلیمنٹ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

تازہ ترین