• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: فورسز کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے 5 ارکان ہلاک

کوئٹہ(نمائندہ جنگ) بلیدہ میں سیکورٹی فورسز کے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے پانچ ارکان ہلاک ہو گئے،خفیہ اطلاع پر فورسز کا پہاڑی علاقے میں ٹارگٹڈ آپریشن ، اسلحہ، دستی بم اور دھماکہ خیز مواد برآمد،کیمپ مسمار کر دیا گیا، سیکورٹی ذرائع کے مطابق قانون نافذکرنے والے اداروں کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کا لعدم تنظیم نے سیکوٹی فورسز پر حملے اور دہشت گردی کا منصوبہ بنایا ہےاور اس مقصد کے لئے بلیدہ کے پہاڑی علاقے میں کیمپ قائم کر رکھا ہے جس پر انہوں نےسیکورٹی فورسز کے ہمراہ بدھ کی شب بلیدہ کے پہاڑی علاقے میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا، فورسز کو دیکھتے ہی دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی فائرنگ کا تبادلہ دو گھنٹے تک جاری رہا سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے کالعدم تنظیم کے پانچ دہشت گرد مارے گئے جبکہ فورسز نے کیمپ سے بھاری تعداد میں اسلحہ،دستی بم،دھماکہ خیز مواد قبضے میں لے کر کیمپ کو مسمار کر دیا۔
تازہ ترین