صوابی( نمائند ہ جنگ ) پولیس تھانہ علاقہ پر مولی کی حدود میں میر علی لار کے مقام پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک پولیو ورکر جاں بحق ، دوسری شدید زخمی ہو گئی۔ شکیلہ اور غنچہ گل پولیو مہم کے دوران خدمات انجام دے رہے تھے کہمقام پر مسلح ملزمان نے دھاوا بھول دیا،پولیس تھانہ پر مولی کی رپورٹ کے مطابق پولیو ورکر شکیلہ اور غنچہ گل معمول کے مطابق بدھ کے روز پولیو مہم کے دوران خدمات انجام دے رہے تھے اس دوران میر علی لار کے مقام پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اپر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس سے ایک پولیو ورکر مسماۃ شکیلہ جاں بحق جب کہ دوسری ورکر غنچہ گل شدید زخمی ہو گئی لاش اور مجروحہ کو فوری طور پر کالو خان ہسپتال منتقل کر دیا گیا پر مولی پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔