• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی لینڈ میں چڑیا گھر جاتے ٹرک سے زرافے فرار

تھائی لینڈ میں چڑیا گھر جاتے ٹرک سے زرافے فرار


تھائی لینڈ سڑک پر گشت کرتے تین زرافوں نے دلچسپ صورتحال پیدا کردی جس نے لوگوں کو دنگ کردیا۔

یوں آزادی سے گھومتے زرافوں کو دیکھ کر جہاں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی وہیں بعض لوگ خوفزدہ بھی ہوئے جبکہ کچھ اس منظر کو اپنے کیمرے میں قید کرتے ہوئے تصاویر اور ویڈیوز بنانے لگے۔

رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک کے ایئرپورٹ سے 66زرافوں کو تھائی لینڈ کے صوبے پراچین بوری( Prachin Buri) منتقل کیا جا رہا تھا کہ اس دوران ایک پنجرے کا دروازہ کھلا رہ گیا ، یوں تین زرافے سڑک پر گھومتے رہے۔

انتظامیہ نے دو زرافوں کو بیہوش کرنے والی گولی مار کر پکڑ لیا ، جبکہ تیسرے زراف کی تلاش جاری ہے۔

تازہ ترین