• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر خارجہ شاہ محمود سے امریکی نمائندہ خصوصی کی اہم ملاقات

وزیر خارجہ شاہ محمود سے امریکی نمائندہ خصوصی کی اہم ملاقات


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے افغانستان کے لیے امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی ہے۔

زلمے خلیل زاد نے وزیر خارجہ کو طالبان سے امن مذاکرات کی حالیہ صورتحال سے آگاہی دی، اس موقع پر مشترکہ کاوشوں کے لیے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں افغانستان میں قیام امن کی کاوشوں سمیت خطے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی سے ملاقات میں زلمے خلیل زاد نے پاکستان کے مصالحانہ کردار کی تعریف کی اور کہا کہ امریکا طالبان امن معاہدہ طے پانے سے ’انٹرا افغان مذاکرات‘ کی راہ ہموار ہوگی۔

وزیر خارجہ سے گفتگو میں امریکی نمائندہ خصوصی نے کہا کہ امن معاہدہ ناصرف افغانستان بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کے لیےخوش آئند ثابت ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن کے لیےکی جانےوالی کوششوں کی پاکستان حمایت جاری رکھےگا۔

تازہ ترین