• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وادی ہنزہ میں بھی اسنو آرٹ متعارف


وادی ہنزہ اپنی خوبصورتی، پاک۔چائنا بارڈرخنجراب، مختلف پہاڑی سلسلوں اور معلق پل کے لیے تو مشہور ہے ہی، لیکن اب یہاں برف سے بنے مجسمے بھی شہرت پارہے ہیں، ایک مقامی آرٹسٹ نے علاقے میں پہلی بار اسنو آرٹ کو متعارف کرایا ہے۔

ہنزہ کا علاقہ حسینی گوجال معلق پل کی وجہ سے شہرت رکھتا ہے۔ سیاح ہنزہ کی خوبصورت وادی کو دیکھنے کے لیے آتے ہیں تو حسینی گوجال بھی ضرور جاتے ہیں۔

وادی ہنزہ میں بھی اسنو آرٹ متعارف
مقامی آرٹسٹ ابراہیم شاہ برف سے مجسمہ تخلیق کرتے ہوئے۔

علاقے کو سرد برفیلے موسم میں مزید مقبول بنانے کے لیے مقامی آرٹسٹ ابراہیم شاہ نے بیڑا اٹھایا اور برف سے دلکش مجسمے بناڈالے۔

علاقے میں پہلی بار اسکلپچر آرٹ کو متعارف کرانے والے ابراہیم شاہ کا کہنا ہے کہ اسنو آرٹ کو پوری دنیا میں بے حد پسند بھی کیا جاتا ہے اور اس سے سرد علاقوں کی سیاحت کو بھی فروغ ملتا ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ پاکستان کے شمالی علاقوں میں برفباری کے موسم میں اسنو آرٹ سے سیاحت کو بڑھایا جاسکتا ہے، اس سال انہوں نے 15 لڑکوں کو اس کام کی تربیت دی ہے، برف سے بنے ان مجسموں کو سیاح شوق سے دیکھتے اور ان کے ساتھ سیلفی بھی لیتے ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین